ارطغرل غازی کی دھن بنانے والے موسیقار کا انتقال

0

ارطغرل غازی کی دھن بنانے والے موسیقار کا انتقال
کسی بھی ڈرامہ سیریل میں کچھ افراد تو آپ کو اسکرین پر نظر آتے ہیں ،لیکن ان کی کامیابی میں اتنا ہی کردار آف اسکرین لوگوں کا ہوتا ہے ،جن میں ڈائریکٹر ،رائٹر اور پروڈیوسر سے لے کر دھن بنانے والے تک ایک لمبی فہرست ہوتی ہے ،ارطغرل سیریل میں یوں تو ٹیم کے ہر فرد نے جان ڈالی ،لیکن دھن بنانے والے نے بھی کمال کام کیا ،لیکن کم لوگوں کو علم ہوگا کہ یہ تاریخی دھن بنانے والے موسیقار الپے گولتکن کا 11 مئی کو انتقال ہوگیا تھا ۔ ارطغرل سیریل کے ساتھ اس کی دھن بھی دنیا بھر میں مقبول ہوئی، کروڑوں لوگوں نے سنا اور پسند کیا، اور پاکستان میں بھی لاکھوں لوگوں نے اسے موبائل رنگ ٹون بنا رکھا ہے۔ دھن سننے والے پر عجب کیفیت طاری کر دیتی ہے۔ اپ کے اندر ایک نئی توانائی محسوس ہوتی ہے ،ڈپریشن کا شکار ہوں تو یہ دھن اسے بھی کم کردیتی ہے ، سیریل میں مجموعی طور پر 18 دُھنیں استعمال ہوئی ہیں، اور وہ ساری ہی ایک سے بڑھ کر ایک تھیں لیکن جس دھن نے زیادہ مقبولیت حاصل کی ،وہ ڈرامے کے آغاز یا ہجرت و سفر کے دوران چلائی گئی دھن ہے ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.