نیب نے مولانا فضل الرحمن کو طلب کرلیا

0

پشاور: بالآخر قومی احتساب بیورو (نیب) نے جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن کو تحقیقات کے لئے طلب کرلیا ہے۔ فضل الرحمن کوئی کاروبار نہ ہونے کے باوجود اربوں روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، انہیں ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں نیب خیبر پختون خواہ نے 10 دسمبر کو طلب کیا ہے۔

نیب نے فضل الرحمن کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ تحقیقات کے لئے کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف سخت اقدام اٹھایا جائے گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کو اطلب کرنے کی اطلاعات سامنے آئیں تھیں، جس پر جے یو آئی سربراہ نے نیب کو دھمکیاں دی تھیں۔ تاہم بعد ازاں نیب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہیں طلب نہیں کیا گیا۔

مولا فضل الرحمن کا ایک قریبی ساتھی پہلے ہی نیب کی تحویل میں ہے اور اس نے جے یو آئی سربراہ کی جائیدادوں کے بارے میں کچھ اہم معلومات فراہم کی ہیں جبکہ دو مزید قریبی ساتھیوں کو نیب نے اگلے ہفتے طلب کر رکھا ہے۔

مولانا فضل الرحمن پر سابق فوجی صدر پرویز مشرف سے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں سیاسی رشوت کے طور پر کئی سو کنال اراضی حا صل کی تھی جو اصل میں فوجی شہدا کے لواحقین کو دی جانی تھی، یہ کیس بھی نیب کے پاس برسوں سے زیر التوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.