اسپین: لاک ڈاٶن میں مزید نرمی کردی گئی

0

اسپین کی حکومت نے کورونا کیسز کم ہونے پر لاک ڈاٶن میں مزید نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کی حکومت نے دارالحکومت میڈرڈ میں کرونا کیسز کم ہونے پر پیر سے لاک ڈاون میں مزید نرمی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت میڈرڈ میں بھی بارز اور ریستوران کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

حکومت نے لوگوں کو محدود تعداد میں میل جول کی اجازت بھی دے دی ہے۔

واضح رہے کہ میڈرڈ اسپین کا کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے، جس کی باعث حکومت نے لاک ڈاٶن کر رکھا تھا، مسلسل لاک ڈاون سے پریشان شہریوں نے گزشتہ ہفتے مظاہرے کئے تھے جس کےبعد حکومت پر لاک ڈاٶن کھولنے کیلئے دباٶ بڑھ رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.