برطانیہ آنے والوں کیلئے 14 روزہ قرنطینہ لازمی قرار

0

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں آنے والے تمام مسافروں کیلئے 14 روزہ قرنطینہ لازمی قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت نے 8جون سے ملک میں آنےوالے تمام مسافروں کیلئے 14 روز قرنطینہ میں گزارنہ ہوں گے۔

اس وقت برطانیہ میں لاک ڈاون کی وجہ سے زیادہ تر فضائی آپریشن معطل ہے ، تاہم وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے کہا ہے کہ تمام مسافر جو برطانیہ میں داخل ہوں گے ،ان کیلئے دو ہفتوں کا قرنطینہ لازمی قرار دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی خلاف ورزی پر ایک ہزار پونڈ جرمانہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.