حادثے کا شکار طیارے کے پائلٹ کی کنٹرول ٹاور سے آخری گفتگو سامنے آگئی

0

کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے قومی ائیرلائن کے طیارے کے پائلٹ کی ائیرپورٹ کنٹرول ٹاور سے ہونے والی گفتگو سامنے آگئی۔

کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے کاک پٹ اور ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور کے درمیان آخری گفتگو سامنے آگئی۔

شکار ہونے والے طیارے کے کاک پٹ اور کنٹرول ٹاور کے درمیان گفتگو سامنے آئی ہے جس کے مطابق طیارہ گرنے سے پہلے پائلٹ نے ٹاور کو انجن کی خرابی کی اطلاع دی۔

کنٹرول ٹاور کی طرف سے پائلٹ کودونوں رن وے خالی ہونے کا پیغام دیا گیا۔

پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کا میسیج سن کر ’راجر‘ کہا جب کہ اگلے ہی لمحے پائلٹ نے ’مے ڈے مے ڈے‘ کی کال دی۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے رن وے سےمحض 5 کلو میٹر دور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.