چین میں سور کے فارمز سے نیا وائرس پھیلنے کا خدشہ

0

بیجنگ: چین میں سورروں سےنیا وائرس پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے،یہ وائرس ان لوگوں میں پایا گیا ہے جو سورووں کے فارمز میں کام کرتے ہیں، کرونا کی طرح یہ وائرس بھی  وبائی ثابت ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے تحقیق کرنے والے چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس وائرس سے فوری کوئی خطرہ لاحق نہیں، تاہم اس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ وبائی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

ماہرین کے نزدیک نیا وائرس بنیادی طور پر سوائن فلو کی ہی ایک نئی قسم ہے، تاہم طبی جریدے جرنل پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسسز میں شائع تحقیق کے مطابق یہ نیا وائرس ان تمام خصوصیات کا حامل ہے، جو وبائی وائرس میں ہوسکتی ہیں ۔

اس وائرس کی دریافت اس وقت ہوئی، جب  تحقیق کاروں نے سور کے فارمز میں کام کرنے والے افراد کے خون میں اس کی زیادہ مقدار کو دریافت کیا ۔

رپورٹ سامنے آنے کے بعد چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے، اور ہم کسی بھی وائرس کو پھیلنے سے روکنے  کیلئے درکار اقدامات کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.