عراقی حکومت نے ملیشیا کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، گرفتار جنگجو رہا

0

بغداد: عراقی حکومت نے ایران نواز ملیشیا حزب اللہ بریگیڈ کیخلاف گھٹنے ٹیک دئیے، فورسز کے آپریشن کے دوران گرفتار کئے گئے 14 مسلح  لوگوں کو رہا کردیا ہے، جبکہ حزب اللہ بریگیڈ نے ہتھیارحوالے کرنے سے بھی انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراقی حزب الله بریگیڈ نے حکومت کا غیر مسلح ہونے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے، اور واضح کیا ہے کہ وہ کسی صورت ہتھیار حکومت کے حوالے نہیں کریں گے۔

دوسری جانب عراقی حکومت نے  امریکی مفادات پر حملوں کے الزام میں گروپ کے دفتر سے جن  14 جنگجووں کو گرفتار کیا تھا،انہیں  بھی  شیعہ ملیشیا کے دباؤ  پر آکر رہا کردیا ہے  ۔

اس اقدام پرعراقی حکومت کے امریکہ سے اختلافات بڑھ گئے ہیں،امریکہ نے  اپنے اڈوں پر حملوں میں ملوث افراد کی گرفتاری میں ناکامی پرعراقی حکومت کو سخت تنقید  کا نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ بریگیڈکے ترجمان  نے  ان گرفتار یوں کو سازش قرار دیا تھا  اور اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کے خلاف  جوابی اقدام کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.