اٹلی میں ویکسین کے لئے کم عمر والوں کا نمبر آگیا

0

روم: اٹلی میں ویکسین مہم تیز ہونے کے بعد کم عمر افراد کی باری بھی آگئی، اطالوی حکومت نے ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کے لئے نئے سینٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، 50 سال عمر تک کے افراد کو بھی ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے ایمرجنسی کمشنر فرانسسکو فگلولو نے اعلان کیا ہے کہ پیر سے 50 سال عمر تک کے افراد کو بھی ویکسین لگانے کا عمل شروع کردیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی تیاری تیز ہونے کے بعد یہ ممکن ہوا ہے، پیر 9 مئی سے ان افراد کے لئے ویکسین کی بکنگ شروع کردی جائے گی، جو 1971 یا اس سے پہلے کی پیدائش ہیں، انہوں نے کہا کہ جولائی تک ہم 30 برس تک عمر والوں کو ویکسین لگانا شروع کردیں گے، ہمارا ارادہ ہے کہ اگست تک 80 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا کام مکمل کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا ویکسین سے جسم میں کون سی نشانی آئے تو خوش ہوجائیں؟، ماہر نے بتادیا

لازیو ریجن کے ہیلتھ کونسلر Alessio D’Amato کا کہنا ہے کہ ویکسین مہم تیز کرنے کے لئے کام کی جگہوں، کھیلوں کے مقامات، فارمیسیز پر بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ خیال رہے کہ اٹلی میں گزشتہ روز کرونا کے 11 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 258 رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.