کرونا ویکسین سے جسم میں کون سی نشانی آئے تو خوش ہوجائیں؟، ماہر نے بتادیا

0

لندن: یورپی ممالک میں کرونا ویکسین لگانے کی مہم تیزی سے جاری ہے، تاہم اس دوران بعض مسائل سامنے آنے کی وجہ سے  کچھ افراد پریشان بھی ہوجاتے ہیں، برطانوی کمپنی آسٹرا زنیکا کی ویکسین تو کچھ روز معطل بھی کی گئی، لیکن ایک دوسری ویکسین موڈرینا کے حوالے سے طبی ماہرین نے اہم وضاحت کردی ہے۔

جس سے یہ ویکسین لگوانے والے شہریوں کو تسلی ہوجائے گی، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موڈرینا ویکسین کے جو سائیڈ ایفیکٹس سامنے آرہے ہیں، وہ پریشانی نہیں بلکہ اچھی علامت ہیں، موڈرینا ویکسین کے بعد کچھ لوگوں کے کندھے یا جس جگہ انہوں نے ویکسین کا انجکشن لگوایا ہوتا ہے، وہاں سوجن سامنے آرہی ہے، کئی افراد کی جلد وہاں سے سرخ ہوجاتی ہے، اور کئی کی جلد ابھر جاتی ہے، جس سے ویکسین لگوانے والے پریشان ہو رہے تھے، تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سارے اثرات اچھی علامت ہیں، اور ان کا سامنے آنے کا مطلب ہے کہ متعلقہ شخص کا امیون سسٹم یعنی جسم کا دفاعی نظام ٹھیک کام کررہا ہے، امریکہ میں کیلی فورنیا یونیورسٹی میں وبائی امراض کے پروفیسر ڈاکٹر پیٹر چن ہونگ نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ اس طرح کی علامات ظاہر ہوں تو سمجھ لیں کہ آپ کا جسم مستقبل میں کرونا کے کسی حملے سے نمٹنے کیلئے پوری توانائی سے تیاری کررہا ہے۔

یہ علامات اس بات کی بھی نشانی ہوتی ہیں، کہ آپ کے جسم کا دفاعی نظام کام کررہا ہے، اس طرح کی علامات دیگر ویکسین لگوانے پر اکثر ظاہر ہوتی ہے، جیسے کہ خسرہ کی ویکسین وغیرہ۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین جب جسم کے دفاعی نظام کو متحرک کرتی ہے، تو آپ کے جسم  کے اندر موجود دفاعی جرثومے   کسی بھی بیرونی حملے (وبا) سے لڑائی کی تیاری شروع کردیتے ہیں، ایسے میں وہ غصہ بھی دکھاتے ہیں، اور یہ بازو پر علامات کو آپ اس غصے کی ایک نشانی سمجھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی ویکسین لگانے پر ایسا کیا ہوا کہ یورپی ممالک کو پابندی لگانی پڑگئی؟

تاہم انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا جسم ایسی علامت ظاہر نہیں کرتا تو اس کیلئے بھی پریشانی کی کوئی بات نہیں، کیوں کہ ٹرائل کے دوران 50 فیصد افراد کی باڈی نے کوئی ری ایکشن ظاہر نہیں کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.