فرانس میں خاتون پولیس افسر پر حملہ

0

پیرس: فرانس میں تارک وطن نے خاتون پولیس افسر کو چھرے کے وار سے ہلاک کردیا، حملہ پیرس کے جنوبی ٹاؤن رامبویلیٹ کے پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔خاتون پولیس افسر دو بچوں کی ماں تھی، خاتون افسر کو مارنے والا 36 سالہ تیونسی شہری تھا، جو 2009 میں فرانس آیا تھا، حملے سے قبل وہ پولیس کی نظروں میں نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق تیونس سے تعلق رکھنے والے تارک وطن نے پیرس کے پولیس اسٹیشن میں داخل ہوکر خاتون پولیس آفیسر پر چاقو سے حملہ کیا، برطانوی اخبار ‘‘ڈیلی میل ‘‘ کے مطابق حملہ آور پیرس کے نواحی پولیس اسٹیشن Rambouillet میں داخل ہوا، اور اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے خاتون پولیس آفیسر کو چھرا گھونپ دیا، خاتون اہلکار کی گردن کو نشانہ بنایا گیا، موقع پر موجود ان کے ساتھی اہلکاروں نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا، دوسری جانب زخمی خاتون پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئی۔

فرانسیسی پولیس یونین کا کہنا ہے کہ ان کی ساتھی گردن پر وار کی وجہ سے موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی،فرانس کے وزیر اعظم جین کاسٹکس نے بعدازاں جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے۔ دوسری طرف تارکین وطن مخالف رہنما میری لی پن نے کہا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا، اس سے پہلے بھی ایسے افسوسناک واقعات ہوچکے ہیں، اور ہر بار اس کے پیچھے اسلامی شدت پسندی کی سوچ ہوتی ہے، ہمیں اب اس سلسلے کو روکنا ہوگا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.