کرونا ویکسین سینٹرز کو نقصان سے یورپی ملک پریشان

0

برسلز: یورپی ملک میں کرونا ٹیسٹ اور ویکسین مراکز کو نقصان پہنچانے کے واقعات پیش آئے ہیں، جس پر وہاں کے حکام کو پریشانی لاحق ہوگئی ہے، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ کرونا سے متعلق مراکز کو نقصان پہنچانے میں وہ افراد شامل ہیں، جو اس وبا کو سازش قرار دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  یورپی ملک ڈنمارک میں کرونا کے ٹیسٹ اور ویکسین مراکز پر حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں، یہ واقعات بالخصوص ڈنمارک کے جنوبی علاقے jutland میں پیش آئے ہیں، اس ریجن میں جرمن سرحد کے ساتھ واقع Rødekro قصبے میں نامعلوم افراد نے ویکسین اور ٹیسٹ سینٹر کی طرف جانے والے راستے پر رہنمائی کے لئے لگائے گئے سائن بورڈ توڑ دئیے، اور کچھ پر عالمی ادارہ صحت کیخلاف نعرے تحریر کردئیے، اس کے علاوہ کرونا کو جھوٹ بھی قرار دے ڈالا، پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو اس میں ملوث افراد کے بارے میں علم ہے، تو وہ آگے آئیں، اور پولیس کو  بتائیں، ہیلپ لائن 114 پر بھی اس کی اطلاع دی جاسکتی ہے۔

اسی طرح ایک اور قصبے Hobro میں بھی کرونا کے  ویکسین مرکز  میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے، جبکہ Jutland کے وسطی علاقے  Silkeborgمیں کرونا سے متعلق مرکز کو جلانے کی کوشش کی گئی ہے، جس کے لئے ماسک سے بھرے باکس کو پہلے آگ لگائی گئی اور پھر اسے مرکز کی طرف پھینکا گیا۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ آگ زیادہ نہیں پھیلی، لیکن یہ معاملہ بہت سنجیدہ ہے، اور ملوث افراد کی تلاش  جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.