واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے سے بچانے کیلئے کیا کریں؟، جانئے
نیویارک: دنیا بھر میں انسانوں کے درمیان رابطوں کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ بھی ہیکروں کے نشانے پر آگئی ہے، اور ہیکرز نے صارفین کے اکاؤنٹ چوری کرنے شروع کردئیے ہیں، جس پر واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو خبردار کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں انسانوں کے درمیان رابطے، بات چیت اور دستاویزات وغیرہ کے تبادلے کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ واٹس ایپ کے صارفین کو ہیکرز نے نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، جو صارفین کے اکاؤنٹ ہی چوری کرلیتے ہیں، مذکورہ ہیکرز صارف کو واٹس ایپ کا نمائندہ بن کر دھوکہ دیتے ہیں، اس حوالے سے واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو خبردار کرتے ہوئے انہیں اکاؤنٹ کے تحفظ کے لئے اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ واٹس ایپ کے ٹیکنیکل گروپ ویب بیٹا انفو نے ٹوئٹ کے ذریعہ واٹس ایپ صارفین کو اکاؤنٹ چوری ہونے سے متعلق خبردار کیا ہے۔ ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھوکہ باز خود کو واٹس ایپ کی طرف سے ظاہر کرکے ایک میسج بھیجتے ہیں، جس میں صارف کو 6 ہندسوں پر مشتمل ایک مخصوص کوڈ بھیجا جاتا ہے۔ صارف سے کہا جاتا ہے کہ بھیجے گئے کوڈ کے ذریعے ثابت کریں کے آپ انسان ہیں، ورنہ آپ کا اکاؤنٹ بند کردیا جائے گا۔
واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمپنی ایسے میسج نہیں بھیج رہی، بلکہ یہ اکاؤنٹ چوری کرنے کی کوشش ہے، اس لیے صارفین ایسے پیغامات سے ہوشیار رہیں، اس کے علاوہ صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے اوٹس ایپ سیٹنگ میں جا کر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کو ایکٹیو کریں۔ ویب بیٹا کے ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 6 ہندسوں کا کوڈ طلب کرنے والے اکاؤنٹس کو بلاک اور رپورٹ کریں، واٹس ایپ کی جانب سے آپ سے کبھی بھی 6 ہندسوں کوڈ طلب نہیں کیا جائے گا۔