ایک سے دوسرے یورپی ملک جانے کی کوشش میں تارکین پھنس گئے

0

پیرس: ایک یورپی ملک سے دوسرے ملک جانے کی کوشش کرنے والے تارکین مشکل صورتحال میں پھنس گئے، اور ان کی جانیں جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا، کشتیاں خرابی کا شکار ہونے کے بعد ڈوبنے لگی تھیں، تاہم یورپی ملک کے ادارے نے بروقت مداخلت کرکے ان کی جانیں بچالیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے سخت اقدامات اور ڈیپورٹیشن کے باوجود یورپی ممالک میں مقیم تارکین وطن اب بھی وہاں جانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں، فرانس سے کشتی کے ذریعہ انگلش چینل پار کرکے برطانیہ جانے کی مزید کوششیں ہوئی ہیں، جن میں دو کشتیوں پر سوار 72 افراد انگلش چینل میں ہی پھنس گئے۔ ان کی کشتیاں خرابی کا شکار ہونے کے بعد ڈوبنے لگی تھیں، لیکن فرانسیسی کوسٹ گارڈ کی کشتی  کی نظر ان پر پڑگئی، جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان 72 تارکین وطن کو ریسکیو کرلیا اور انہیں واپس کیلس لے آئے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا ہے، ایک کشتی میں 38 تارکین سوار تھے، جبکہ دوسری کشتی میں  34 تھے، تمام تارکین وطن محفوظ اور ان کی صحت بھی اچھی ہے، انہیں بارڈر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ    گزشتہ برس انگلش چینل کے ذریعہ برطانیہ جانے کی کوشش کرنے والے تارکین کی تعداد میں  تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور  2020 میں ساڑھے 9 ہزار تارکین نے کیلس سے کشتیوں کے ذریعہ برطانیہ جانے کی کوشش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.