یورپی یونین کا پاکستانیوں سمیت غیر یورپین کیلئے ویزے کھولنے کا اعلان

0

برسلز: یورپی یونین نے پاکستانیوں سمیت غیر یورپی شہریوں کے لئے وزٹ سمیت دیگر ویزے کھولنے کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے یورپی ملکوں کو پالیسی بھی دے دی گئی ہے، دوسری طرف یورپی یونین کی پالیسی آنے کے بعد اٹلی نے بھی ویزے کھولنے کے حوالے سے اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے رکن ملکوں کے لئے نئی پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت رکن ملکوں سے کہا گیا ہے کہ وبا کے حوالےسے صورت حال بہتر ہونے کے بعد اب وہ غیر یورپی شہریوں پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں، اور منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر یورپی شہریوں کو اپنے ملکوں میں آنے کی اجازت دے دی جائے، غیر ضروری سفر کے حوالے سے جو پا بندیاں تھیں، انہیں یکم مارچ سے اٹھالیا جائے، جس کے بعد پاکستان سمیت غیریورپی ملکوں کے شہریوں کے لئے یورپی ملکوں کے وزٹ اور دیگر ویزوں کا راستہ کھل گیا ہے، یورپی یونین کے اس فیصلے کے چند گھنٹوں بعد ہی اٹلی نے یکم مارچ سے غیر یورپی شہریوں کے لئے سفری پابندیاں اٹھانے کی منظوری دے دی ہے، واضح رہے کہ یورپی یونین کی سفر کے حوالےسے سفارشات رکن ممالک ماننے کے پابند نہیں ہوتے، تاہم عام طور پر ان سفارشات پر عمل کیا جاتا ہے۔

سفر کیلئے کیا درکار ہوگا؟

یورپی کونسل نے رکن ملکوں کے سفر کے خواہشمند افراد کیلئے جو فارمولا طے کیا ہے ، اس کے تحت متعلقہ فرد کیلئے ضروری ہوگا کہ وہ یورپی منظورکردہ ویکسین فائزر، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کی مکمل خوراکیں لگوا چکا ہو۔

اور سفر سے کم از کم 14 روز قبل اسے آخری ڈوز لگی ہونی چاہئے، اسی طرح اگر اسے آخری ڈوز لگوائے 270 دن یعنی 9 ماہ سے زیادہ ہوگئے ہوں گے، تو اسے بوسٹر لگوانی ہوگی، اسی طرح سفر سے 72 گھنٹے قبل ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، تاہم 6 برس تک کے بچے ٹیسٹ سے مستیٰگے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دو سال کے بعد وزٹ ویزے کھولنے کی تیاری

اٹلی کا اعلان

اطالوی وزیر صحت رابرٹ سپرانزا نے بدھ کو نئے حکم نامہ پر دستخط کردئیے ہیں، جس کے تحت یکم مارچ سے غیر یورپی شہریوں کو بھی اٹلی کے سفر کی اجازت دے دی گئی ہے، اور ان کے لئے بھی وہی رولز ہوں گے، جو اٹلی آنے والے یورپی شہریوں کے لئے ہیں، اب غیر یورپی شہریوں کو بھی صرف ویکسین لگی ہونی چاہئے ، جس کے بعد انہیں اٹلی پہنچنے پر کچھ دن تنہارہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.