دو سال کے بعد وزٹ ویزے کھولنے کی تیاری

0

کینبرا: بڑے اور خوش حال مغربی ملک نے تقریبا دو سال کے بعد وزٹ ویزے کھولنے کی تیاری کرلی ہے، اس حوالے سے مشاورت حتمی مرحلے میں ہے، جبکہ کابینہ اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے، جس کے بعد مارچ سے وزٹ ویزے کھولنے کا فیصلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے مارچ 2020 میں وبا کے باعث ویزوں کا اجرابند کردیا تھا ، اور سب سے طویل عرصہ تک ویزوں کی فراہمی معطل رہی ، جبکہ اکثر ممالک نے چند ماہ کے بعد ہی عالمی سفر کو کھول دیا تھا، تاہم آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کے لئے بھی 18 ماہ بعد گزشتہ سال نومبر میں عالمی سفر کھولا تھا، جس کے بعد دسمبر میں اسٹوڈنٹ اور ورک ویزے کھولے گئے، اب تقریباً 23 ماہ بعد بالاخر آسٹریلوی حکومت سیاحوں کے لئے وزٹ ویزے بھی کھولنے جارہی ہے، آسٹریلوی وزیر داخلہ کیرن اینڈریوزکا کہنا ہے کہ چھٹیاں منانے اور کاروباری دوروں والے غیرملکیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ویزے دئیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے طبی ماہرین سے بھی رابطے میں ہے، جیسے ہی گرین سگنل ملا، ہم وزٹ ویزوں پر پابندی اٹھا لیں گے، اس حوالے سے کابینہ کی سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے، اور حکام کا کہنا ہے کہ مارچ سے امکانی طور پر وزٹ ویزے دینے کا اعلان کیا جاسکتا ہے، وزٹ ویزوں کی بندش سے آسڑیلیا کا سیاحتی اور ہوٹلنگ کا شعبہ بری طرح متاثر ہے، آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بھی کہا ہے کہ وزٹ ویزے کھولنے کے لئے اسی ہفتے فیصلے متوقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.