اپنا انتظام کرکے نکلیں، اٹلی میں جمعہ کو ہڑتال کا اعلان

0

روم: اٹلی میں رہنے والے جمعہ کو دفاتر یا کام کی جگہوں پر جانے کے لئے اپنا بندوبست خود کرکے گھروں سے نکلیں، کیوں کہ مختلف یونینوں نے جمعہ کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، ٹرانسپورٹ تنظیموں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کے دوران پہیہ جام کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں ٹرانسپورٹ کی تنظیموں اور یونینوں نے جمعہ کو 24 گھنٹے کی ہڑتال کا اعلان کردیا ہے، جس کے دوران مقامی سطح پر بھی بسیں، ٹرامز اور ٹرینیں احتجاجاً نہیں چلائی جائیں گی، جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ورکرز اس روز سرکاری دفاتر پر مظاہرے بھی کریں گے، یونینوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کے حالات کار گزشتہ دو برسوں میں زیادہ خراب ہوئے ہیں، سفری اور سماجی بندشوں کی وجہ سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے، دوسری طرف ان کی تنخواہیں بھی اب کم رہ گئی ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے لئے پیکج کا اعلان کرے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں لیبر یونینز کا ہڑتال کا اعلان، حکومت پریشان

یونینوں کا کہنا ہے کہ ہڑتال پورے ملک میں کی جائے گی، تاہم ہڑتال اور احتجاج کا طریقہ مقامی سطح پر یونین خود کریں گی، ان کا احتجاج تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ حالات کار بہتر بنانے کے لئے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.