پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے پی آئی اے نے ہدایت نامہ جاری کردیا

0

کراچی: پاکستان سے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے پی آئی اے نے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو بھی سعودی عرب  پہنچنے پر 5 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری ہدایت نامہ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی 2 خوراکیں لگوانے والے مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے پر 5 دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا،  جبکہ اگر شہری کو ویکسین کی ایک خوراک سعودی عرب میں لگائی گئی ہے تو اس کیلئے 3 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

سعودی حکومت کی جانب جاری قرنطینہ ضوابط کے مطابق میاں بیوی اور بچوں کو اکھٹے قرنطینہ کرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ انفرادی طور پر سعودی عرب جانے والے مسافروں کو الگ الگ کمروں میں قرنطینہ کرنا ہوگا، سعودی عرب پہنچنے پر ائیرپورٹ سے قرنطینہ سینٹر تک ٹرانسپورٹ قرنطینہ سروس مہیا کرنے والے کمپنی فراہم کرے گی۔ سعودی عرب پہنچنے کے 24 گھنے بعد کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

پی آئی اے کے مسافروں کو قرنطینہ پی آئی اے کے سعودی عرب میں مقرر کردہ سینٹرز پر کرنا ہوگا، قرنطینہ کے دوران مسافروں کو ” توکلنا ایپ” لازمی ایکٹیویٹ کرنی ہوگی۔ پی آئی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ٹریول ایجنٹ یا قرنطینہ سروس فراہم کرنے والی کمپنی کے اصرار پر 5 دن سے پہلے قرنطینہ سینٹر ہرگز نہ چھوڑیں، سعودی حکومت کی متعین کردہ کورونا پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے مسافروں کو 2 لاکھ ریال تک جرمانہ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جبکہ 5 دن سے قبل قرنطینہ سینٹر چھوڑنے پر مسافروں کو گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.