اٹلی کی شہریت لینے کیلئے خاتون کو قید رکھنے والے پھنس گئے

0

روم: اٹلی میں ایسے اسکینڈل تو سامنے آتے رہتے ہیں، جن میں غیر ملکیوں کو رہائشی پرمٹ دلوانے کے لئے خواتین سے پیسوں کے عوض جعلی شادیاں کرائی جاتی ہیں، تاہم اب ایک نیا کیس سامنے آیا ہے، جس میں ایک خاتون کو اسی کام کیلئے قید میں رکھنے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے مودنہ (modena) میں پولیس نے 8 غیرملکی شہریوں کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں، جن کے بارے میں شکایت ہے کہ انہوں نے ایک غیرملکی کو شہریت دلانے کے لئے ایک 27 سالہ خاتون کو قید میں رکھ کر اسے شادی پر مجبور کرنے کی کوشش کی، اطالوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خاتون کو ایک گھر میں قید رکھ کر اس پر دباؤ ڈالا جاتا رہا کہ وہ مذکورہ شخص سے شادی کرلے، اس معاملے میں 8 غیرملکی ملوث ہیں، جن کے نام تو جاری نہیں کئے گئے، تاہم ان کی عمریں 23 سے 43 برس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جعلسازی سے شہریت لینے کا بڑا اسکینڈل سامنے آگیا، پاکستانی بھی ملوث نکلے

حکام کے مطابق یہ غیر ملکی خاتون کی شادی ایک 31 سالہ افریقی شہری سے کروانا چاہتے تھے، تاکہ اسے اٹلی کے کاغذات اور شہریت دلائی جاسکے، ان غیرملکیوں کے خلاف منشیات کے حوالے سے بھی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.