اطالوی زبان نہ سیکھنا ایشیائی خاتون کو زندگی بھر کا غم دے گیا

0

روم: انسان جس ملک میں رہے، اسے وہاں کی زبان ضرور سیکھنی چاہئے، ورنہ وہ کسی مشکل میں مدد طلب کرنا بھی آزمائش بن جاتا ہے، ایسا ہی کچھ اٹلی میں مقیم ایک ایشیائی خاتون کے ساتھ ہوا ہے، جسے اطالوی زبان نہیں آتی تھی، اور اس وجہ سے وہ بروقت مدد طلب نہ کرسکی، جس سے وہ اولاد جیسی نعمت سے محروم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اٹلی کے علاقے PAVIA (پاویا) کے Albuzzano کستورے میں پیش آیا ہے، جہاں ایک انڈین خاتون گھر میں تھی، اور اس نے اپنی 7 ماہ کی بچی کو بستر پر لٹایا ہوا تھا، اس دوران 35 سالہ خاتون گھر کے کام کے لئے بچی کو بستر پر چھوڑ کر دوسرے کمرے میں گئی، جس کے بعد بچی نے کروٹ لی، اور وہ بستر سے نیچے فرش پر آگری، فرش پر گرنے کے نتیجے میں بچی کے سر پر شدید چوٹ آئی، اور وہ نیم بے ہوش ہوگئی، اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق ماں جب دوڑتی ہوئی بچی کے پاس پہنچی تو اس وقت بچی کی حالت ٹھیک نہیں تھی، اس نے فوری طور پر ایمرجنسی نمبر 118 پر کال کی، تاہم اطالوی زبان نہ آنے کے باعث وہ ایمرجنسی سروس کو سمجھانہ سکی کہ آخر اس کے ساتھ ہوا کیا ہے۔

بعد ازاں اس کے رونے پر پڑوسی اس کی مدد کو آئے، اور انہوں نے ایمرجنسی سروس کو کال کی، جس پر فوری طور پر ایمبولینس وہاں پہنچی، اس وقت بچی کی حالت زیادہ خراب ہوچکی تھی، ڈاکٹروں نے اس کے دل کو چلانے کے لئے مساج سمیت ساری کوششیں کیں، اور صورت حال خراب ہوتی دیکھ کر ہیلی کاپٹر طلب کرلیا، اور اس کے ذریعہ بیرگامو کے اسپتال میں پہنچایا تاہم بچی کی جان نہ بچائی جاسکی، کارا بیری پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حادثہ ہے، اور بچی حادثاتی طور پر بستر سے نیچے گری تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.