بیرون ملک سے ٹیسٹ کرا کر آنے والے 204 مسافر کرونا پازیٹو نکل آئے

0

اسلام آباد: بیرون ملک سے ٹیسٹ کی کلئیر رپورٹ لے کر پاکستان آنے والے مسافروں کی کرونا رپورٹ پازیٹو نکل آئی ، ان میں سب سے زیادہ مسافرسعودی عرب سے آئے ہیں، پاکستان میں وبا پر کنٹرول کے باوجود بیرون ملک سے آنے والے مسافر مسلسل متاثر نکل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 13 جنوری سے 17 جنوری کے درمیان بیرون ملک سے کراچی آنے والے 204 مسافروں میں کرونا وائرس مثبت آنے کا انکشاف ہوا ہے، یہ مسافر سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، بھارت، بحرین، قطر اور برطانیہ سے کراچی پہنچے تھے، اعدادوشمار کے مطابق کراچی پہنچنے والے کرونا متاثرہ مسافروں میں سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب سے آنے والوں کی تھی، جو 139 تھے۔

متحدہ عرب امارات سے 47، قطر سے 5 برطانیہ سے 2 جبکہ جرمنی اور بھارت سے آنے والا ایک ایک مسافر کراچی ائرپورٹ پر ٹیسٹنگ کے دوران کرونا متاثرہ نکلا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی نئی پالیسی کے مطابق ان تمام مسافروں کو ان کے اپنے گھروں پر قرنطینہ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.