ایک اور بڑا موبائل فون برانڈ پاکستان میں بننے لگا، قیمت بھی کم

0

لاہور: ملک میں صنعتیں لگانے کی حکومتی پالیسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف معروف عالمی برانڈ کے موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے، اور ایک اور معروف برانڈ نے لاہور میں موبائل فون کی تیاری کا کارخانہ لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تیزی سے موبائل فون کی تیاری کے مرکز کے طور پر ابھرنے لگا ہے، سام سنگ اور شاومی سمیت کئی عالمی برانڈز کے بعد اب ایک اور بڑے چینی برانڈ REALME نے بھی پاکستان میں موبائل فون کی تیاری شروع کردی ہے، چینی کمپنی نے اپنا پلانٹ لاہور میں لگا یا ہے، جہاں اب فون تیار کئے جارہے ہیں، اس پلانٹ کے لگنے سے ایک ہزار پاکستانیوں کو روزگار بھی ملا ہے، جبکہ ان کی تربیت بھی ہوئی ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پلانٹ لگانے سے موبائل فون کی تیاری پر آنے والی لاگت میں 40 فیصد تک کمی آگئی ہے، اور ان کمی کو موبائل فون کی قیمتیں کم کرکے صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔

REALME بنانے والی چینی کمپنی پاکستان میں دو سال سے اپنے فون فروخت کررہی ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ لاہور کے پلانٹ میں یومیہ ڈھائی ہزا ر سے 4 ہزار فون تیار کئے جارہے ہیں، اور ان میں سستے، درمیانے درجے کے اور قیمتی تینوں قسم کے موبائل شامل ہیں، موبائل فون بنانے کے لئے پاکستانی عملے کو چینی انجینئرز نے تربیت دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.