کچھ تو بلوں کی سردردی کم ہوگی، اٹلی میں بجلی و گیس بلوں کیلئے مزید سبسڈی منظور

0

روم: دنیا بھر میں جاری مہنگائی کی لہر بالخصوص تیل و گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ہر ملک میں لوگوں کا سکون چھین لیا ہے، اٹلی میں بھی بجلی و گیس مہنگی ہونے کے ہوشربا اعداد وشمار سامنے آئے ہیں، تاہم عوام پر کچھ بوجھ کم کرنے کیلئے حکومت نے بھی فنڈ کا اعلان کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق اطالوی وزیراعظم ماریو دراغی نے جمعہ کو نئے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے 6 ارب یورو کی سبسڈی دے گی، یہ سبسڈی رواں سال کی دوسری سہ ماہی اپریل سے جون کے دوران گھریلو اور تجارتی اداروں دونوں کو گیس اور بجلی بلوں کی مد میں دی جائے گی، ان میں سے 3 ار ب یورو کا ریلیف سسٹم چارجز ختم کر نے کی صورت میں دیا جائےگا، جبکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس سمیت گیس سرچارج میں کمی کے ذریعہ تقریباً ایک ارب یورو کی سبسڈی دی جائے گی، 50 کروڑ یورو کا سوشل بونس اور بجلی و گیس کمپنیوں کو بالترتیب70 کروڑ اور 50 کروڑ یورو کا ٹیکس کریڈٹ دیا جائے گا۔

اس سے پہلے اٹلی میں توانائی کے ریگولیٹری ادارے ARERA نے خبردار کیا تھا کہ جنوری سےمارچ کے دوران پہلی سہ ماہی میں بجلی مزید 131 فیصد جبکہ گیس 94 فیصد مہنگی ہوجائے گی، اس سے پہلے گزشتہ سال گیس 500 فیصد اور بجلی 400 فیصد مہنگی ہوچکی ہے، عالمی صورت حال اور توانائی کی بے قابو قیمتوں کے باعث اٹلی میں بھی توانائی کی مارکیٹ میں عدم استحکام رہنے کا خدشہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.