آف شور کمپنیوں میں سرمایہ رکھنے والے ارب پتی پاکستانی ٹیکس ریڈار پر آگئے

0

اسلام آباد: ٹیکس سے بچنے کےلئے آف شور کمپنیوں میں سرمایہ رکھنے والے ارب پتی پاکستانی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان ارب پتیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور نوٹس بھی جاری کرنے شروع کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارب پتی پاکستانیوں کی ایک معقول تعداد ٹیکس سے بچنے کےلئے اپنا سرمایہ بیرون ملک آف شور کمپنیوں میں رکھتی ہے، اس حوالے سے پانامہ اور پنڈورا لیکس میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں کے نام سامنے آچکے ہیں، ماہرین کے مطابق آف شور کمپنیوں میں سرمایہ رکھنےو الے پاکستانیوں کی تعداد 20 ہزار تک ہوسکتی ہے، تاہم ایف بی آر کو اس حوالےسے مکمل نام حاصل کرنے میں مشکل پیش آسکتی ہے، اگر آف شور کمپنیوں کے مالکان پر ٹیکس لگ جائے اور وہ پاکستان کو موصول ہو جائے تو یہ سالانہ کروڑوں ڈالر میں ہوسکتا ہے۔

ایف بی آر نے ان ارب پتی پاکستانیوں کے گرد ٹیکس کا جال بچھانے کےلئے پہلے 2 پاکستانیوں کو نوٹس جاری کردئیے ہیں، جن سے تقریباً29 کروڑ روپے کی ٹیکس ریکوری کرنا مقصود ہے، اگرچہ ان 2 ارب پتی پاکستانیوں کے نام ایف بی آر نے ظاہر نہیں کئے، تاہم یہ تصدیق کی ہےکہ نوٹس جاری کئے گئے ہیں، اس کے ساتھ اب ایف بی آر نے آف شور کمپنیوں کے مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے کاروبار یا اثاثوں کے حوالے سے ایف بی آر، اور ایس ای سی پی کو معلومات فراہم کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.