اوورسیز پاکستانی دنیا کی جدید اور تیز رفتار بوٹ پاکستان لے آیا

0

اسلام آباد: اوورسیز پاکستانی حکومت کی کاروبار دوست پالیسی سے متاثر ہوکر ملک میں سرمایہ کاری پر راغب ہورہے ہیں، اور ایک اوورسیز پاکستانی نے ملک کے سیاحت کے شعبے کے لئے اہم اقدام اٹھایا ہے، جس کے تحت وہ دنیا کی جدید اور تیز رفتار بوٹ پاکستان لے کر آیا ہے، جس سے شمالی علاقوں کی سیاحت کا مزہ دو بالا ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق تیز رفتار بوٹس کا دنیا بھر کی سیاحت کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے، امریکہ، کینیڈا، جاپان، ترکی، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت عالمی سیاحتی مراکز میں اسپیڈ بوٹس اہم سمجھی جاتی ہیں، جن کے سفر سے سیاح لطف اندوز ہوتے ہیں، پاکستان میں اب تک اسپیڈ بوٹس کا تصور نہیں تھا، تاہم سیاحت کو فروغ دینے کی حکومتی پالیسی سے متاثر ہوکر اب ایک اوورسیز پاکستانی گرین لینڈ کارپوریشن کے مالک ذوالفقار مومن نے بھی پاکستان میں ایک جدید اسپیڈ بوٹ درآمد کرلی ہے، جو گزشتہ ہفتہ پاکستان پہنچی ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں اسپیڈ بوٹ لائی گئی ہے۔

گرین لینڈ کارپوریشن بیرون ملک قائم کمپنی ہے، جو اسپیڈ بوٹس کو تیار کرتی ہے، کمپنی گلگت بلتستان اور پاکستان کے بالائی علاقوں کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر یہ اسپیڈ بوٹ پاکستان لائی ہے، جو دریاوں اور ندیوں میں چلانے کے لئے تیار کی گئی ہے، گرین لینڈ کارپوریشن گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔ کمپنی کے مالک ذوالفقار مومن کا کہنا ہے کہ اسپیڈ بوٹ میں امریکی کمپنی مرکری کا انجن لگایا گیا ہے، جبکہ اسے تیار ترکی میں کیا گیا ہے، اسپیڈ بوٹ میں جدید حفاظتی بیلٹ سمیت جدید فیچر شامل ہیں۔

کہاں چلے گی؟

یہ اسپیڈ بوٹ ہنزہ میں چلائی جائے گی، اور مئی میں سیاحتی سیزن شروع ہونے پر اسے شروع کردیا جائےگا، بوٹ کو ششکت سے حسینی پل تک چلایا جاسکے گا، اور یہ 15 منٹ کی رائیڈ ہوگی، گرین لینڈ کمپنی کے سربراہ ذوالفقار مومن کا کہنا ہے کہ وہ اسپیڈ بوٹ کے علاوہ زپ لائن سمیت سیاحت کے فروغ کے لئے دیگر کئی منصوبے بھی لگانے جارہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.