برطانیہ میں پیٹرول کابحران، اسٹیشنز کے باہر لمبی قطاریں، ایسا کیا ہوگیا؟

0

لندن: سخت امیگریشن پالیسی، بریگزٹ اور کرونا سے پیدا مسائل کی وجہ سے برطانوی معیشت مشکل کا شکار ہے، ڈرائیور ز کی کمی سے ملک میں تیل کی سپلائی کا بحران پیدا ہوگیا ہے، پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، لیکن تیل یا تو دستیاب نہیں ہے۔

یا پھر کچھ اسٹیشن صورت حال کا فائدہ اٹھا کر مہنگا فروخت کرنے لگے ہیں، تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے پیٹرول پمپوں پر تیل کا بحران پیدا ہوگیا ہے، اور حکومت کی طرف سے پرسکون رہنے کی اپیل کے باوجود پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، لوگ چند لٹر تیل کے لئے گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہوگئے، ویک اینڈ آنے سے صورت حال اور خراب ہوگئی ، ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ تیل کی قلت کے باعث کئی پیٹرول پمپ بند ہوگئے ہیں، جبکہ کئی پمپوں نے صورت حال کا فائدہ اٹھا کر فی لٹر قیمت ڈیڑھ پاونڈ سے بھی بڑھادی ہے، جو پہلے ایک پاؤنڈ 30 سے 35سینٹ تک چل رہی تھی، برطانوی اخبار میل کے مطابق پیٹرول پمپوں پر یہ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی ہے ،جب برٹش پیٹرولیم کمپنیBP نے کچھ پیٹرول اسٹیشن بند کرنے کا اعلان کیا۔ جس کی بڑی وجہ ڈرائیوروں کی قلت کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ

روڈ ہالیج ایسوسیایشن کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں اس وقت ایک لاکھ ہیوی ڈرائیوروں کی کمی ہے، جس سے پوری سپلائی چین اور معیشت متاثر ہورہی ہے، نہ صرف پیٹرول پمپوں پر سپلائی جاری رکھنے میں مشکلات ہے۔

بلکہ اسٹورز پر کھانے پینے کی اشیا کی فراہمی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوچکا ہے، اور مختلف اشیا کے خالی شیلف دیکھنا اب معمول بنتا جارہا ہے، موجودہ صورت حال برطانوی معیشت کیلئے بھی خطرہ بنتی جارہی ہے، اخبار کے مطابق ایسے میں اب وزیراعظم بورس جانسن یوٹرن لینے کے لئے تیار دکھائی دیتے ہیں، اور وہ کم ازکم 5 ہزار غیرملکی ڈرائیورز کو ویزے دینے کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ نئے لائسنس کیلئے درخواستوں کا بیک لاگ کلئیر کرنے کے لئے فوجیوں کو بھی مدد پر لگایا جارہا ہے،دوسری جانب ٹرانسپورٹ سیکریٹری گرانٹس شیپس نے ڈرائیوروں سے پھر اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں۔

پیٹرول پمپ کے باہر لگی گاڑیوں کی قطار کے مناظر

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.