پاکستان آنے اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے نئی شرط لگانے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان آنے اور بیرون ملک جانے والے مسافروں کیلئے نئی شرط لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، این سی او سی نے فضائی سفر کرنے والوں کیلئے کرونا ویکسین سرٹیفیکیٹ کی شرط عائد کردی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے فضائی سفر کے لئے بھی ویکسین سرٹیفیکٹ یکم اکتوبر سے لازمی ہوگا۔

اس حوالے سے وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ویکسین کی فراہمی ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہے، جن افراد نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی ہے وہ کسی میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوز لگوا لیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر تک ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کو سفری سہولیات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب ترکش ائیرلائن نے بھی اس حوالے سے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق یکم اکتوبر سے مکمل ویکسینیشن کروانے والے افراد کو ہی ملکی اور بیرونی سفر کی اجازت ہوگی، لہذا بکنگ کرتے وقت ان ہدایات کا خیال رکھا جائے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق اس شرط سے صرف 17 برس سے کم عمر اور ایسے لوگ مستثنی ہوں گے جنہیں طبی وجوہات کی وجہ سے ویکسین نہیں لگ سکتی، اس کے لئے بھی ڈاکٹر کی ایڈوائس پیش کرنی ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.