پی آئی اے نے 6 بوڑھے طیاروں کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا

0

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ائرلائن پی آئی اے نے اپنے 6 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ائر بس 320 فروخت کرنے کے لئے کمپنیوں سے پیش کش طلب کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے بحالی پروگرام کے تحت 6 بوڑھے طیاروں کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ائربس 320 طیاروں کے لئے کمپنیوں کو26 اکتوبر دوپہر 3 بجے تک اپنی پیش کش جمع کرانے کیلئے کہا گیا ہے، اسی روز 4 بجے پیش کش کھولی جائیں گی ، پی آئی اے ان طیاروں کی صرف باڈی نیلام کرےگی ، ان کے انجن قومی ائرلائن اپنے پاس رکھے گی، اس سے پہلے پی آئی اے نے چند ہفتے قبل گلگت ائر پورٹ پر کھڑا ایک ناکارہ اے ٹی آر طیارہ 83 لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا، اس طیارے کا بھی انجن اور دوسرے پرزے الگ فروخت کئے گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.