برطانیہ میں سردیاں مشکل ہوں گی؟،مئیر لندن کس بات سے پریشان؟

0

لندن: دنیا بھر میں جاری مہنگائی کی لہر بالخصوص توانائی کی بے قابو قیمتوں نے خوش حال مغربی ممالک کی چولیں بھی ہلانی شروع کردی ہیں، بڑھتی ہوئی گیس قیمتوں کے تناظر میں لندن کے مئیر نے برطانوی حکومت کو خبردار کرنے کے لئے اہم بیان جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن کے مئیر صادق خان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتیں بحران کا سبب بن سکتی ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں سردیاں مشکل ثابت ہوسکتی ہیں، اور لندن کے باسیوں میں ایک طبقے کو بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کھانا کھانے یا گھر گرم رکھنے میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا پڑسکتا ہے، انہوں نے برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ توانائی کی بے قابو قیمتوں سے صارفین کو بچانے کے بارے میں سوچ بچار کرے، ورنہ موسم سرما مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.