اٹلی نے پاکستان سے ’ثمن عباس‘ کے والدین کی حوالگی کا مطالبہ کردیا

0

روم: اطالوی حکومت نے پاکستان سے گزشتہ پانچ ماہ سے لاپتہ 18 سالہ ثمن عباس کے والدین کی حوالگی کا مطالبہ کردیا ہے، یہ مطالبہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ثمن عباس کے چچا اور اس کیس کے اہم کردار دانش حسین کو ایک کارروائی کے دوران پیرس سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دانش حسین کی گرفتاری کے بعد اٹلی نے پاکستان سے ثمن عباس کے والدین کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اٹلی کی وزارت انصاف نے پاکستان کو خط لکھ دیا ہے، وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وزیر انصاف مارٹا کارٹابیا نے ثمن عباس کے والد شبیر حسین اور والدہ نازیہ شاہین کی حوالگی کے لیے دو درخواستوں پر دستخط کر کے پاکستان بھیج دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ پاکستانی لڑکی ثمن عباس کا چچا فرانس سے پکڑا گیا، سراغ کس طرح ملا ؟

قبل ازیں اطالوی پراسیکیوٹرز نے پیرس کے مضافات میں ثمن عباس کے چچا کے یورپین وارنٹ کے تحت گرفتاری کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ جون میں اس کیس میں ثمن کا کزن اعجاز بھی فرانس سے ہی گرفتار ہوا تھا، جب وہ اسپین جانے کی کوشش کررہا تھا، اس طرح اب کیس میں دو گرفتاریاں ہوگئی ہیں، جبکہ اطالوی حکام کو یورپ میں ہی کہیں موجود اس کے دوسرے کزن نعمان الحق اور پاکستان میں موجود ثمن کے والدین شبیر حسین اور والدہ نازیہ شاہین بھی کیس میں مطلوب ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.