مرنے سے قبل اطالوی شہری کا آخری ایس ایم ایس بیوی کے گلے آگیا

0

روم: اٹلی میں مرنے والے کی طرف سے بھیجے گئے ایک ایس ایم ایس نے اس کی بیوہ کے لئے مشکل کھڑی کردی، شوہر تو دنیا سےچلا گیا لیکن بیوی کو اس کے میسج کی وجہ سے اب پولیس تفتیش کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اور بے گناہی کے ثبوت دینے پڑرہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے تورینو میں ایک 50 سالہ شخص جو کینسر کا مریض تھا، اس نے اپنی خاتون دوست کو ایس ایم ایس کیا، جس میں لکھا کہ اگر میں کل مرجاؤں تو اس کی ذمہ دار میرے بیوی ہوگی، قدرت کا کرنا ایسا ہوا کہ یہ میسج بھیجنے کے چند گھنٹوں بعدا س کی موت ہوگئی ، اس کی موت کی اطلاع پالیا کی رہائشی اس کی دوست کو ملی تو اس نے متوفی کی طر ف سے کئے گئے میسج کے ساتھ کارابیری پولیس سے رابطہ کرلیا ۔ اطالوی اخبار ’’ر ی پبلکا ‘‘ کے مطابق مرنے سے قبل اس کی جانب سے دوست کو کئے گئے میسج نے اس کی بیوہ کیلئے مشکل کھڑی کردی ہے، تورینو کے پراسیکیوٹر آفس کا کہنا ہے کہ وہ بیوہ سے قتل کی تفتیش کررہے ہیں۔

پراسیکیوٹر Paolo Cappelli کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا ہے، جس میں کچھ زخم سامنے آئے ہیں، تاہم اس کیس میں ابھی بہت سےسوالات کے جواب کی تلاش ہے، کیوں کہ مرنے والا شخص کینسر کا مریض تھا، دوسری طرف خاتون کے وکیل Alberto De Sanctis کا کہنا ہے کہ ان کی موکلہ بے گناہ ہے، لیکن تفتیش جاری ہے ، کیوں کہ کچھ شواہد کے مطابق دونوں میاں بیوی اکثر گھر میں لڑتے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.