اٹلی میں بگڑے پاکستانی نوجوان کا پولیس نے نشہ ہرا کردیا

0

روم: پاکستان سے ہزاروں میل دور اچھے مستقبل اور روزگار کمانے کے لئے اٹلی میں آنے والا پاکستانی نوجوان بگڑ گیا، شراب کا عادی نوجوان نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ کرنے لگا، اور پھر برے کام کا برا نتیجہ کے مصداق، اس کا انجام بھی اچھا نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے علاقے کتانیا Catania میں ایک 19 سالہ پاکستانی نوجوان نے زیادہ شراب پی لی، جس سے وہ آپے سے باہر ہوگیا، اور Piazza della Repubblica سے گزرتے ہوئے غل غپاڑہ کرنے لگا، اس دوران نشے میں دھت اس پاکستانی نوجوان نے بینک آف اٹلی کے ہیڈ کوارٹر کے باہر کھڑی دو کاروں کے شیشے بھی توڑ ڈالے، شور کی آواز سن کر بینک میں سیکورٹی پر تعینات ایک اہلکار وہاں پہنچا، اور مدہوش پاکستانی کو روکنے کی کوشش کی ، تو وہ اہلکار سے بھی لڑ پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: اٹلی میں تارکین کے دو گروپوں میں لڑائی سے علاقہ میدان جنگ بن گیا

اطالوی خبر ایجنسی کے مطابق اس موقع پر وہاں موجود ایک اور شخص نے اہلکار کی مدد کی، جبکہ اس دوران مزید اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے، جنہوں نے پاکستانی نوجوان کو ہتھکڑی لگادی، اس طرح اس کا نشہ ہرا ہوگیا، پاکستانی نوجوان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جھگڑا کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.