دبئی میں بیروزگار پاکستانی بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گیا، ایسا کیسے ہوا؟

0

دبئی: دبئی میں مقیم بے روزگار پاکستانی کی قسمت راتوں رات چمک گئی، چند ہزار کے لئے پریشان تھا، بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گیا، قسمت ایسے دن اس پر مہربان ہوئی، جب اس کی سالگرہ بھی تھی، سات برس سے گھر بھی نہیں گیا، اب والدین کو بھی سرپرائز دینے کی تیاری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم ایک 31 سالہ بے روزگار پاکستانی کی قسمت راتوں رات بدل گئی اور وہ کروڑ پتی بن گیا، یہ کروڑوں روپے بھی اس پر ایسے دن برسے جب اس کی سالگرہ تھی، یوں سالگرہ کا دن اس کے لئے یادگار بن گیا، 31 سالہ پاکستانی کی کہانی خلیجی اخبار ’’خلیج ٹائمز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ راجہ نامی پاکستانی دبئی میں اکاؤنٹنٹ کی ملازمت کرتا تھا، لیکن اب 2 ماہ سے بے روزگار ہوچکا تھا، اور نوکری کی تلاش میں تھا، اس دوران اس نے Mahzooz کی لاٹری پر بھی قسمت آزمائی کی، اور گزشتہ ہفتہ جب اس کی 31 ویں سالگرہ تھی، وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ٹی وی کے سامنے بیٹھا تھا، اس وقت اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں، جب اس کی لاٹری کا نمبر ٹی وی اسکرین پر نمودار ہوا، اسے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا تھا۔

لیکن حقیقت میں وہ ایک ملین درہم یعنی تقریباً ساڑھے 4 کروڑ پاکستانی روپے کا مالک بن چکا تھا، راجہ کا کہنا ہے کہ یہ میری زندگی میں سالگرہ کا سب سے بہترین تحفہ تھا، جو مجھے ملا، اب وہ اپنے آپ کو واقعی راجہ محسوس کرنے لگا ہے۔

راجہ نے کہا کہ میری زندگی ہی بدل گئی ہے، کل تک میں نوکری کیلئے پریشان تھا، لیکن اب میں دبئی میں اور پاکستان میں کاروبار کرنے کا منصوبہ بنارہا ہوں، میری شروع سے خواہش تھی کہ دبئی میں ریستوران کھولوں، اور اب میرا یہ خواب پورا ہونے جارہا ہے، راجہ کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی تک پاکستان میں اپنے والدین کو یہ نہیں بتاتا، مجھے سات سال ہوگئے ہیں، اور اب وطن واپس جانے کا سوچ رہا ہوں، وہاں جاکر والدین کو سرپرائز دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں ایک ملین ڈالر جیتنے والے خوش نصیب پاکستانی کی تلاش 

اکتیس سالہ پاکستانی نوجوان راجہ جس نے Mahzooz لکی ڈرا میں ایک ملین درہم کی لاٹری جیتی ہے
Leave A Reply

Your email address will not be published.