دبئی میں ایک ملین ڈالر جیتنے والے خوش نصیب پاکستانی کی تلاش 

0

دبئی: دبئی میں ایک پاکستانی ملین ڈالر کی لاٹری جیت گیا، لیکن لاٹری جیتنے والے سے رابطہ  نہیں ہو پایا، قسمت کی دیوی دو افراد پر مہربان ہوئی ہے،  جو ڈالر میں ملین والے ہوگئے، یہ انعام دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ہونے والی قرعہ اندازی دبئی ڈیوٹی فری ریفل میں نکلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دبئی ڈیوٹی فری ریفل کی قرعہ اندازی ہوئی، جس میں ایک پاکستانی اور ایک بیلجئیم کا شہری خوش نصیب قرار پائے، جنہوں نے ایک ایک ملین ڈالر جیت لئے، بیلجئیم کا لاٹری جیتنے والا شہری تو 42 سالہ Gert Maria Kloeck تھا، جس نے 12 مئی کو آن لائن ٹکٹ خریدا تھا، جس کی سیریز 359 اور ٹکٹ نمبر 2036 تھا، مذکورہ مغربی شہری پروجیکٹ منیجر کے طور پر کام کرتا ہے، اور وہ 2017 سے قسمت آزمائی کررہا تھا، وہ 1999 سے شروع ہونے والی یہ لاٹری جیتنے والا بیلجئیم کا پہلا شہری  ہے، لاٹری جیتنے کو انہوں نے اپنی سالگرہ کا تحفہ قرار دیا ہے، جو اس ماہ کے آخر میں ہونی ہے۔

پاکستانی کون

جس پاکستانی نے ایک ملین ڈالر جیتے ہیں، اس کا نام وسیم رمضان ہے، اور وہ سعودی عرب میں رہتے ہیں، ان کے ٹکٹ کی سیریز 358 اور ٹکٹ نمبر 4848 ہے، انہوں نے یہ ٹکٹ 14 اپریل کو آن لائن خریدا تھا، تاہم خلیج ٹائمز کے مطابق ان سے فوری طور پر تبصرے کے لئے رابطہ نہیں ہوسکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.