قرنطینہ سے پریشان ترکی جانے والے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی

0

انقرہ: ترکی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر ہے، ترک حکومت کی طرف سے لگائی گئی سخت سفری پابندیاں نرم ہوگئی ہے، اور ترکی پہنچنے پر مہنگے قرنطینہ سے نجات مل گئی ہے، یکم جولائی سے 10 روز کے لئے قرنطینہ کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس وقت ترکی نے پاکستانیوں کے لئے یکم جولائی سے 10 روز کے لئے قرنطینہ کی شرط عائد کر رکھی ہے، اور یہ قرنطینہ ترکی پہنچ کر ہوٹلوں میں کرایا جاتا ہے، جس پر 2 ہزار یورو تک کے اخراجات آتے ہیں، اس شرط کی وجہ سے پاکستان سے ترکی سیاحت کے لئے جانے والے افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے، اور ترکی جانے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے، تاہم اب ترک وزارت صحت نے پاکستانیوں کے لئے قرنطینہ ختم کرنے کی تجویز اپنی حکومت کو پیش کردی ہے۔

ترک خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ جن پاکستانی مسافروں نے ترکی کی منظور شدہ ویکسین کی خوراک کا کورس مکمل کرلیا ہے اور ترک ایئر پورٹ آمد پر ان کا کرونا ٹیسٹ منفی آتا ہے، تو ان کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی جائے۔ جس کے بعد ترکی کی وزارت داخلہ نے غیرملکی سیاحوں سے متعلق نئی کورونا گائیڈ لائنزجاری کردی ہیں، جس میں پاکستانیوں کے قرنطینہ قوائد میں مزید نرمی کردی گئی ہے۔ ترک حکومت کے نئے قوائد وضوابط کل سے نافذ العمل ہوں گے۔

نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ترکی جانے والے پاکستانی 72 گھنٹے قبل پی سی آرمنفی رپورٹ دکھانے کے پابند ہوں گے، جبکہ ترکی میں ائیرپورٹ پر پاکستانیوں کو کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے پر قرنطینہ سے استثنیٰ ہوگا۔ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے پرپاکستانی مسافروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ترکی نے تین ویکسین کو اپنی منظوری والی فہرست میں شامل کر رکھا ہے، جن میں فائزر بائیو این ٹیک، روس کی سپونتک اور پاکستان میں لگائی جانے والی چینی ویکسین سائنو ویک شامل ہے۔ 

Leave A Reply

Your email address will not be published.