ویکسین لگوانے والے متاثر ہونے کے بعد کمپنیاں کیا فارمولا لے آئیں؟

0

برسلز: برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں کرونا ویکسین کی دو خوارکیں لینے والے افراد بھی وائرس کی نئی قسم سے متاثر ہونے کےبعد ویکسین بنانے والی ایک کمپنی نیا پلان تیار کرلیا ہے،

تفصیلات کے مطابق کرونا ویکسین کی دو خوراکوں کو وبا سے بچاؤ کے لئے ابتدا میں ماہرین نے کافی قرار دیا تھا، تاہم بھارت میں سامنے آنے والا ڈیلٹا وائرس دنیا کے مختلف حصوں میں پھیلنے کے بعد دو خوراکیں لگوانے والے افراد بھی بڑی تعداد میں نئے وائرس کی زد میں آگئے ہیں، جس پر کرونا کے خلاف پہلی ویکسین فائزر تیار کرنے والی دوا ساز کمپنیاں فائزر اور بائیو این ٹیک نے وبا سےبچاو کے لئے ویکسین کی تیسری خوراک ضرورت قرار دے دی ہے، اور وہ اس کی منظوری کے لیے درخواست دینےکی تیاری کررہی ہیں۔

یہ کمپنیاں آئندہ چند ہفتوں میں یورپی اور امریکی ریگولیٹری اداروں کو ڈیٹا فراہم کریں گی۔ جس میں یہ تجویز دی جائے گی کہ ویکسین کا پہلا ٹیکا لگوانے کے بعد چھ سے 12ماہ میں تیسری ویکسین لگوانے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پہلی دو ویکسین لگوانے کے کچھ عرصے بعد دوا کا اثر کم ہونا شروع ہوسکتا ہے۔ فائزر اور بائیو این ٹیک کی یہ نئی ویکسین کررونا کی نئی قسم ڈیلٹا کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہوسکے گی۔ تاہم ان کمپنیوں کی اس تجویز پر کئی برطانوی ماہرین نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.