قسمت ہو تو ایسی، یو اے ای میں مقیم تارک وطن پل میں مالدار بن گیا

0

دبئی: قسمت ہو تو ایسی ، جیسی متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک تارک وطن نے پائی ہے، ایک پل میں مالدار ہوگیا، لاٹری نے الہ دین کے چراغ والا کام کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مصری تارک وطن محمود 15 برسوں سے یو اے ای میں مقیم ہے اور تعمیراتی شعبے سے وابستہ ہے، محمود نے Mahzooz لکی ڈرا کے ٹکٹ حال ہی میں خریدے تھے، اور اس کے خریدے گئے تینوں ٹکٹوں پر لاٹری لگ گئی ، اور یوں وہ بیٹھے بٹھائے 5 لاکھ درہم کا مالک بن گیا، محمود کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتہ جب وہ لاٹری کا ڈرا دیکھ رہا تھا، وہ میری زندگی کا ایسا دن بن گیا، جسے میں کبھی بھلا نہیں سکوں گا، انہوں نے کہا کہ میں انعامی رقم کا کچھ حصہ اپنے چند ساتھی تارکین اور دوستوں کی مدد کے لئے استعمال کروں گا، جو کرونا کی وبا سے پیدا شدہ حالات کی وجہ سے پریشان ہیں، اور جنہیں مدد کی ضرورت ہے، اس کے بعد میں کہیں سرمایہ کاری کا سوچوں گا۔

محمود کے علاوہ بحرین سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ سعید کی بھی لاٹری لگی ہے، خلیج ٹائمز کے مطابق فٹبال کے شوقین سعید بہت عرصے سے لاٹری میں حصے لے رہے ہیں، اور اس سے پہلے ان کا زیادہ سے زیادہ انعام35 درہم نکلا تھا، لیکن اس کے باوجو د وہ مایوس نہیں ہوئے ، اور لاٹری میں حصہ لیتے رہے، سعید کا کہنا ہے کہ اس بار جب لاٹری کی قرعہ اندازی ہوئی تووہ فٹبال میچ دیکھ رہے تھے، اس لئے اسے نہیں دیکھ سکے، میچ ختم ہونے کےبعد جب میں نے چیک کیا ، تو میرے 5 لاکھ درہم نکل چکے تھے، مجھے یقین نہیں آرہا تھا، سعید کا کہنا تھا کہ وہ اس رقم سے اپنے قرضے ادا کریں گے، اور باقی رقم اپنے بچوں کے مستقبل پر خرچ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.