دو بڑے یورپی ممالک نے پاکستانیوں کیلئے ویزا سروس بحال کردی

0

برسلز: پاکستان اور یورپی ممالک  میں کرونا کی صورتحال بہتر ہونے پر دو بڑے یورپی ملکوں نے پاکستانیوں کے لئے  ویزوں کا اجرا مشروط بحال کردیا ہے، اور پاکستان میں ان کے سفارتی مشنز نے ویزا درخواستوں کی وصولی شروع کردی ہے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور  یورپی ممالک میں کرونا کی صورتحال بہتر ہونے پر دو بڑے یورپی ملکوں اسپین اور جرمنی نے پاکستانیوں کے لئے ویزا سروس کچھ شرائط کے ساتھ  بحال کردی ہے، اسپین نے پاکستانیوں کے لئے ٹورسٹ ویزے کھول دئیے ہیں، تاہم ٹورسٹ ویزے شینگین کے بجائے صرف اسپین کے لئے کارآمد ہوں گے، اسی طرح جرمنی نے بھی پاکستانیوں کے لئے ٹورسٹ اور دیگر ویزے کھول دئیے ہیں، تاہم   دونوں ملکوں کی جانب سے ویزا کے لئے یورپی میڈیسن ایجنسی سے منظور شدہ ویکسین لگی ہونے کا سرٹیفیکیٹ ضروری قرار دیا گیا ہے، ان میں آسٹرا زنیکا، جانسن اینڈ جانسن اور فائزر ویکسین شامل ہیں.

جرمن پابندیاں نرم

دوسری طرف جرمنی نے کرونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر لگائی گئی سفری پابندیاں بعض دیگر ممالک کے لئے بھی نرم کردی ہیں، بھارت، برطانیہ، روس، پرتگال اور نیپال کے لیے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے، جس کے بعد جرمنی سے بھی ان چار ممالک کا سفر کرنے میں آسانی ہو گی۔ نئے رولز کے مطابق ان چار ممالک کے وہ شہری جنہوں نے یورپی منظور شدہ ویکسین لگوالی ہے، انہیں جرمنی پہنچنے پر قرنطینہ میں نہیں رہنا پڑے گا۔ جبکہ ایسے افراد جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی، انہیں بھی اب صرف 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، اس سے قبل ان چاروں ممالک  سے واپس آنے والے افراد کو جرمنی پہنچ کر لازماً 14 روز کے قرنطینہ سے گزرنا پڑتا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.