لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا پھل دار جنگل لگانے کا اعلان

0

لاہور: پنجاب حکومت نے وزیراعظم کے گرین پاکستان ویژن کے تحت صوبائی دارالحکومت میں پھلوں کا سب سے بڑا جنگل لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے دل لاہور میں پھلوں کا سب سے بڑا جنگل لگانے کے منصوبے پر عمل شروع کردیا ہے، وزیراعلیٰ کے مشیر آصف محمود نے بتایا کہ لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑ ا پھلوں کا جنگل لگایا جارہا ہے، اب تک 11 اقسام کے پھلوں کے 11 لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں، یہ پودے شہر کے 51 مقامات پر لگائے گئے ہیں، اب مون سون سیزن میں پھلوں کے مزید 5 لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کلین اینڈ گرین مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ شجر کاری پر توجہ دی جارہی ہے۔

اس موقع پر پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی کے چئیرمین یاسر گیلانی نے کہا کہ 5 لاکھ پھل دار پودے لگانے سے لاہور میں ماحولیاتی بہتری بھی آئے گی، اور مجموعی طور پر فضا زیادہ گرین نظر آئے گی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.