فرانس میں بے گھر تارکین کا خیموں کے ساتھ انوکھا احتجاج

0

پیرس: فرانس میں بے گھر تارکین وطن نے شہر کے مرکز میں خیمہ لگاکر ڈیرہ ڈال دیا ہے ،تارکین کے لئے کام کرنے والی تنظیم اس احتجاج میں معاونت کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس کے سٹی ہال کے سامنے سینکڑوں بے گھر تارکین وطن نے خیمے لگا کر جمعرات کی شام کو پڑا و ڈال دیا ، ان میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں، Utopia 56 نامی تارکین کی حامی تنظیم اس احتجاج میں تارکین کا ساتھ دے رہی ہے، اس تنظیم کے بانی Yann Manzi نے ویب سائٹ انفو مائیگرینٹ کو بتایا کہ احتجاجاً خیمے لگانے والوں میں وہ تارکین بھی شامل ہیں ، جن کے پاس فرانس میں رہائش کی قانونی دستاویز موجود ہیں، لیکن حکومت انہیں رہائش فراہم نہیں کررہی، انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک یہاں بیٹھے رہیں گے، جب تک حکومت اس مسئلے کا دیرپا حل نہیں نکالتی، انہوں نے کہا کہ فرانس میں قانونی تارکین کو بھی سرکاری رہائش سے تین ماہ بعد نکال دیا جاتا ہے، جبکہ پیرس جیسے شہر میں سوشل ہاؤسنگ کی ویٹنگ لسٹ میں آپ کو 10 سال انتظار کرنا پڑسکتا ہے، یہ سب کچھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے، تاکہ تارکین کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔

..

Leave A Reply

Your email address will not be published.