اسپین میں تارکین کی کشتی ڈوبنے کے بعد 2 مشتبہ افراد گرفتار

0

میڈرڈ; اسپین میں آنے کی کوشش کے دوران تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی ، بچ جانے والے تارکین میں سے ہسپانوی پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحیرالکاہل کے خطرناک اور طویل سمندری راستے کے ذریعہ اسپین پہنچنے کی کوشش میں متعدد حادثات پیش آچکے ہیں، اور صرف اس سال کے دوران 131 سے زائد مہاجرین سمندر میں ڈوب کر جانیں دے چکے ہیں، جن میں سے لاشیں بھی کم ہی مل پاتی ہیں، لیکن اس کےباوجود تارکین وطن اس پرخطرراستہ کے ذریعہ بھی اسپین پہنچنے کی کوششوں سے باز نہیں آرہے، گزشتہ ہفتہ بھی اسپین کے جزیرہ Lanzarote کے قریب ایک کشتی اسی طرح ڈوب گئی تھی، بعدازاں ہسپانوی حکام کو وہاں سے 4 لاشیں ملی تھیں، جن میں2 خواتین اور ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل تھا۔

حکام نے امدادی آپریشن کرکے باقی 41 تارکین کو بچالیا تھا، اور ان تارکین نے ہی ان 2 مشتبہ افراد کی نشاندہی کی تھی کہ وہ ان کی کشتی کو چلا کر اسپین لارہے تھے۔ ہسپانوی حکام اس سال کے دوران اب تک اس پرخطر روٹ پر 89 مشتبہ انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرچکے ہیں، تاہم اس کے باوجود تارکین کی آمد رکنے کا نام نہیں لے رہی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.