سیاسی پناہ کے حق میں یورپی عدالت کا بڑا فیصلہ

0

برسلز: یورپی عدالت انصاف نے سیاسی پناہ کے طلب گار تارکین وطن کے حق میں اہم فیصلہ سنادیا ہے، جس سے مستقبل میں یورپی یونین کے ممالک میں پناہ کے کیس دائر کرنے والے تارکین کو فائدہ ہوگا، یورپی یونین نے یہ فیصلہ جرمنی میں دائر ایک کیس کے حوالے سے سنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی عدالت انصاف نے قرار دیا ہے کہ پناہ کی درخواست دینے والے تارکین وطن جو جنگ زدہ علاقوں سے فرار ہوکر آتے ہیں، ان کے کیسز کو کسی ملک کی اجتماعی صورتحال کی نظر سے نہ دیکھا جائے، بلکہ ہر کیس کا انفرادی جائزہ لینے کی ضرورت ہوتی ہے،کہ اسے کیا خطرات لاحق ہیں، یا ہوسکتے ہیں، عدالت نے یہ فیصلہ ان 2 افغانوں کی درخواست پر دیا ہے، جن کی پناہ کی درخواستیں جرمنی میں مسترد کردی گئی تھیں، یورپی عدالت نے قرار دیا کہ رکن ممالک کے مجاز حکام کو سیاسی پناہ کی درخواست پر فیصلہ کرتے وقت درخواست گزار کے انفرادی کیس کا جائزہ لینا چاہئے ، نہ کہ آبائی ملک کے حوالے سے اجتماعی صورتحال یا فارمولے کو دیکھ کر فیصلہ سنا دیا جائے،

عدالت نے فیصلہ میں لکھا ہے کہ کسی یورپی ملک میں بنائے گئے قانون میں پناہ کا طے کیا گیا فارمولا کسی شخص کو لاحق انفراد ی خطرات کے حوالےسے اس کے عالمی پناہ کے حق کو متاثر نہیں کرسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.