اٹلی میں تارک وطن فلیٹ میں کس حالت میں ملا

0

تورینو: اٹلی کے شہر تورینو میں ایک تارک وطن گھر سے مردہ حالت میں ملا ہے، اطالوی پولیس کو واقعہ کی اطلاع اس کے ساتھ اسی فلیٹ میں رہنے والے اس کے ساتھی نے دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے شہر تورینو میں محمد ابراہیم نامی تارک وطن اپنے گھر کے بیڈ روم سے مردہ حالت میں ملا ہے، جسے کسی نے جان سے مارا ہے، 25 سالہ بدقسمت تارک وطن کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا، اطالوی پولیس کو واقعہ کی اطلاع اس کے ساتھ اسی فلیٹ میں رہنے والے ساتھی نے دی، جس کے بعد تفتیش کار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اور انہوں نے محمد ابراہیم کی باڈی کو منتقل کیا، جبکہ تفتیش بھی شروع کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے ساتھ رہنے والے سمیت متعدد دیگر بنگلہ دیشی تارکین وطن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، تاکہ کیس کی تہہ تک پہنچا جاسکے اور ملوث فرد کو قانون میں جکڑا جاسکے۔ بعد ازاں اس کے ساتھ رہنے والے ایک ساتھی کو پولیس نے باضابطہ حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش کررہی ہے۔ ممکنہ طور پر مقتول کے ساتھ قرض کا تنازعہ سامنے آرہا ہے، پولیس نے 24 سالہ مشتبہ شخص کو ٹرین اسٹیشن سے پکڑا ہے، اور اس سے واردات میں استعمال چھری بھی برآمد کرلی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.