جرمن لڑکی سے دوستی کے بعد دھوکہ کرنے والا پاکستانی پکڑا گیا

0

برلن: بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی کمیونٹی اور ملک کے نمائندہ ہوتے ہیں، اور کسی ایک فرد کا برا کام پوری کمیونٹی کے لئے بدنامی کا سبب بن جاتا ہے، ایسا ہی کچھ اب ایک پاکستانی نے کیا ہے، جس نے جرمن لڑکی سے دوستی کرکے اسے دھوکہ دیا، اور اب بالاخر اٹلی میں پکڑا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں مقیم ایک پاکستانی کی وہاں ایک 19 سالہ جرمن لڑکی سے دوستی ہوگئی تھی، جس پر وہ بعد میں جرمن لڑکی کو لے کر اٹلی آگیا، اور روم کے قریبی علاقے Cesano میں اس کے ساتھ رہنے لگا، تاہم اس 29 سالہ پاکستانی نے روم منتقلی کے بعد جرمن دوست لڑکی کو گھر میں قید کردیا، اور اس کے ساتھ زبردستی اور برا سلوک کرنے لگا، اس کے ساتھ اس کا دوست بھی اس عمل میں شامل تھا، دونوں نے جرمن لڑکی کو دو برسوں سے گھر میں قید کر رکھا تھا، تاہم اب جرمن لڑکی موقع ملنے پر ان کی قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی، جس پر اطالوی شہریوں نے فوری طور پر کارا بیری پولیس کو فون کردیا، اور پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر جرمن لڑکی کو تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں اسے جرمنی سے دوستی کرکے لانے والا پاکستانی اور اس کا ساتھی بھی پکڑا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.