عمان میں لاک ڈاؤن نرم ، پاکستان پر کیا فیصلہ کیا ؟

0

عمان: عمان نے خلیجی شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجاز ت دے دی ہے، اور مساجد کے لئے بھی نرمی کردی ہے، لیکن دوسری جانب پاکستان سمیت کئی ممالک کے لئے سفری پابندی میں توسیع کردی ہے، اب ان ممالک پر 15 جون تک پابندی برقرار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق عمان میں کرونا صورتحال بہتر ہورہی ہے، جس پر بعد حکومت کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے، عمان نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ خلیجی ممالک کے شہری زمینی راستے سے ملک میں داخل ہوسکیں گے، تاہم پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، فلپائن، برطانیہ، ایتھوپیا، سیرالیون، تنزانیہ ، سوڈان، برازیل، نائیجیریا پر لگائی گئی سفری پابندیوں میں 15 جون تک توسیع کردی گئی ہے، ان ممالک میں اب تھائی لینڈ، ملائشیا اور ویتنام کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے، ان ممالک سے بھی اب 5 جون کے بعد کوئی مسافر عمان میں داخل نہیں ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: غیرملکی ورکرز کم کرنے کیلئے عمان میں نئی فیس عائد، نیوی میں بھرتیوں کا بھی اعلان

عمانی ٹی وی کے مطابق ایسی مساجد کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے، جن میں نمازیوں کی گنجائش سو سے کم ہے، جبکہ اسی طرح کمرشل سرگرمیوں کی 50 فیصد گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگی، اور شادی سمیت سماجی تقریبات کے لئے گنجائش سے 30 فیصد افراد کی اجازت دی گئی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.