اٹلی میں سابقہ مافیا چیف رہا، لواحقین اور سیاسی رہنما ناراض

0

روم: اٹلی میں سسلی کے مافیا چیف جویوانی بارسکا کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے, سابق مافیا چیف پرجج سمیت ڈیڑھ سو سے زیادہ لوگوں کے قتل کے الزامات تھے، بارسکا کی رہائی پر اس کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین اور لیگ پارٹی کے ماتیو سالوینی سمیت سیاسی رہنماؤں نے سخت تنقید کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اٹلی میں سسلی کی کوسا نوسٹرا مافیا کے سابق چیف جویوانی بارسکا کو 25 سال قید کے بعد روم کی جیل سے رہا کردیا گیا ہے، بارسکا نے اٹلی کی اعلی عدالت کے جج جیوانی فلکونی سمیت ڈیڑھ سو سے زیادہ لوگوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا، جس پر اسے ’’انسانوں کا قصاب‘‘ کا خطاب بھی دیا گیا تھا، لیکن بعد میں وہ پولیس کا مخبر بن گیا، اور اپنے ہی ساتھیوں کو پکڑوانے میں تعاون کرنے لگا، جس پر اسے 25 برس قید کی نرم سزا سنائی گئی تھی، 64 سالہ بارسکا سسلی کے مافیا گروپ کوسا نوسٹرا کا مرکزی کردار تھا۔ 1992 میں بارسکا نے مافیا کے خلاف تحقیق کرنے والے جج جیوانی فلکونی کو بم دھماکے میں ہلاک کردیا تھا، جج کی بیوی اور تین گارڈ بھی اس دھماکے میں جانیں کھو بیٹھے تھے، اس حملے کے دو ماہ بعد ایک اور جج پاولو بورسیلانو کو بھی قتل کر دیا گیا جس نے اس وقت اٹلی کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ تاہم بارسکا کی سب سے ہولناک واردات ایک 11 برس کے لڑکے جوسپے ڈی میتیو کو اغوا کرکے خوفناک طریقے سے موت کے گھاٹ اتارنا تھا، اس بچے کا باپ Santino di Matteo نے پہلے خود بھی مافیا کا حصہ تھا۔

جج فیلکونی کے قتل کے بعد منحرف ہوگیا تھا، اور اس نے مافیا کے خلاف بیان دے دیا تھا، جس کا انتقام لینے کے لئے اس کا بچہ اغوا کیا گیا اور اسے کیس واپس لینے کے لئے دھمکیاں دی گئیں۔ بارسکا نے 1993 سے 1996 کے دوران تین سال بچے کو یرغمال رکھا اور اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہا، پھر گردن میں پھندا ڈال کر ہلاک کر دیا۔ قتل کرنے کے بعد لڑکے کی لاش کو تیزاب میں ڈال کر تحلیل کر دیا گیا تھا۔ بارسکا 1996 میں گرفتار ہوا ، اور سزا میں کمی کے لئے وعدہ معاف گواہ بن گیا۔

رہائی پر غم وغصہ

بارسکا کی رہائی پراٹلی کے عوامی حلقوں میں غم وغصہ کا اظہار کیا جارہا ہے، بارسکا کے ہاتھوں قتل ہونے والے جج فیلکونی کی بہن کا کہنا ہے، انہیں یہ خبر سن کر بہت دکھ پہنچا ہے، اسی طرح ایک مقتول پولیس اہلکار کی بیوہ ٹینا مونتیناری نے کہا کہ جس شخص نے میرا خاندان تباہ کر دیا وہ رہا ہو گیا ہے۔ میں یہ سوچ کر ہی پریشان ہوجاتی ہوں، لیگ پارٹی کے رہنما میتیو سالوینی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بارسکا آزاد ہو گئے ہیں۔ یہ وہ انصاف نہیں ہے جس کے اطالوی شہری حقدار ہیں۔

پی ڈی کے سربراہ انریکو لیٹا نے کہا ہے کہ بارسکا کی رہائی کا سن کا ایسا لگا جیسے کسی نے پیٹ میں گھونسا مارا ہو۔.دوسری طرف بارسکا کی رہائی پر اینٹی مافیا چیف پراسیکیوٹر Cafiero De Raho کا کہنا ہے کہ اس سے قطع نظر کہ اس شخص نے کتنے جرائم کئے تھے، ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ اس نے سسلی اور اٹلی کے مرکزی علاقوں میں بم دھماکوں کے بارے میں قیمتی معلومات دیں، اسی لئے ججوں نے 25 برس قید کو مناسب سمجھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.