بحرین میں کرونا کیس تیزی سے بڑھنے لگے، لاک ڈاؤن کا اعلان

0

منامہ: بحرین میں کرونا کے کیس بڑھنے کے بعد ایک بار پھر سخت لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے، جمعرات سے نئی پابندیوں کا نفاذ کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چھوٹے عرب ملک بحرین میں جس کی آبادی 17 لاکھ کے قریب ہے، کرونا کیس ایک بار پھر بڑھ گئے، اور وہاں ایک ہفتے کے دوران اوسطاً 2900 کے قریب کیس یومیہ آرہے ہیں، جمعہ کو بھی بحرین میں 3052 نئے کیس اور 20 اموات ریکارڈ کی گئیں، واضح رہے کہ 22 کروڑ آبادی والے پاکستان میں بھی یومیہ کیس 3 ہزار سے کم آرہے ہیں، جبکہ 17 لاکھ آبادی والے بحرین میں 3 ہزار کیس بہت زیادہ ہیں، صورتحال کو دیکھتے ہوئے بحرینی حکومت نے لاک ڈاؤن سخت کرنے کا اعلان کیا ہے، جمعرات سے شاپنگ مالز، ریستوران، اور کافی شاپس دو ہفتوں کے لئے بند کردی جائیں گی، اسی طرح بیوٹی سیلون،باربر شاپس اور تقاریب پر بھی دو ہفتے کی پابندی لگائی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.