عرب امارات کا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کیلئے یورپ سے خوشخبری

0

دبئی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کے لئے بڑی خوش خبری آگئی، ایک بڑے یورپی ملک نے یو اے ای کا ڈرائیونگ لائسنس منظور کرلیا ہے، جس کے بعد یواے ای کا ڈرائیونگ لائسنس بغیر ٹیسٹ اس ملک میں جاکر تبدیل کرایا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں جہاں ڈرائیونگ لائسنس کے لئے سخت ضوابط ہیں، متحدہ عرب امارات کے ڈرائیونگ لائسنس کے معیار کو بھی تسلیم کرتے ہوئے اس کی منظوری دے دی ہے، اس کے علاوہ مزید تین ممالک کے لائسنس قبول کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، جن میں تائیوان، یوکرائن اور شمالی مقدونیہ شامل ہیں، اب متحدہ عرب امارات سمیت ان چاروں ملکوں کا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد برطانیہ جانے کی صورت میں وہاں اپنا لائسنس بغیر کسی ٹیسٹ کے تبدیل کراسکیں گے، اس سے پہلے برطانوی فہرست میں 18 ممالک وجزائر کے نام شامل تھے، جن کے لائسنس کا معیار برطانیہ کے ہم پلہ تسلیم کیا جاتا تھا، اور بغیر ٹیسٹ ان کا لائسنس برطانوی لائسنس سے تبدیل کردیا جاتا تھا۔

یورپی یونین کے ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس بھی برطانیہ میں استعمال کئے جاسکتے ہیں، تاہم جن ملکوں اور جزائر کے ڈرائیونگ لائسنس برطانیہ بغیر ٹیسٹ تبدیل کرتا ہے، ان میں آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، کینیڈا، بارباڈوس، اندورا، برٹش ورجن آئی لینڈ، کے مین آئی لینڈ،فاک لینڈ آئی لینڈ، جبرالٹر، ہانگ کانگ، فیری آئی لینڈ، جاپان، مناکو، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، سنگاپور، جنوبی افریقہ ، تائیوان،اور زمبابوے شامل ہیں، اب یواے ای سمیت چار ملکوں کا مزید اضافہ ہوگیا ہے، پاکستان اور بھارت کا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کو برطانیہ میں رہنے کی صورت میں ایک سال تک ان کا لائسنس تسلیم کیا جاتا ہے، اور اس کے بعد انہیں ٹیسٹ دے کر نیا لائسنس لینا ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.