یورپی ملک میں ہزاروں جعلی سرٹیفیکیٹ پکڑے گئے

0

برسلز: یورپی ممالک میں ویکسین لگوانے والے شہریوں کے لئے کرونا پابندیاں ختم یا نرم کرنے کے فیصلے کے بعد جعلی ویکسین سرٹیفیکیٹ بنانے والے گروہ بھی سرگرم ہوگئے ہیں، جو پیسے لے کر لوگوں کو ویکسین لگنے کے سرٹیفیکیٹ بناکر دے رہے ہیں، بڑے یورپی ملک نے ایسے دھندے میں ملوث ایک جوڑے کیخلاف کارروائی کی ہے.

تفصیلات کے مطابق ویکسین لگوانے والوں کے لئے یورپی ممالک نے کرونا پابندیاں نرم یا ختم کی ہیں، جرمنی میں جن افراد کو ویکسین لگ چکی ہے اور ان کے پاس ویکسین لگوانے کا سرکاری سرٹیفیکیٹ ہوتا ہے، انہیں قرنطینہ کے بغیر سفر، ریستورانز میں کھانے کی سہولت سمیت بہت سی آزادیاں دی گئی ہیں، لیکن ان آزادیوں کو حاصل کرنے کے لئے لوگوں نے جعلی ویکسین سرٹیفیکیٹ بھی بنانے شروع کردئیے ہیں، پولیس نے بیڈن ورٹم برگ Baden-Württemberg میں ایسے ہی ایک جوڑے کیخلاف کارروائی کی ہے، اور ان کی رہائش گاہ سے ہزاروں کی تعداد میں جعلی ویکسین سرٹیفیکیٹ برامد کئے ہیں، جو فروخت کی غرض سے تیار کئے گئے تھے، یہ کارروائی جمعہ کو کی گئی ہے، پولیس اور پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں جو جعلی ویکسین سرٹیفیکیٹ برآمد کئے گئے ہیں۔

جرمنی میں کرونا ویکسین لگوانے کے بعد جاری ہونے والا ویکسین سرٹیفیکیٹ

ان میں کرونا کی دونوں ویکسین لگنے کے سرٹیفیکیٹ شامل ہیں، جو Reutlingen میں اس جوڑے کے فلیٹ پر چھاپے کے دوران برامد کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ فلیٹ سے منشیات بھی برامد کی گئی ہے، اور 31 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ اس کی 34 سالہ ساتھی کو ابتدائی تفتیش کے بعد چھوڑا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس جوڑے نے خریداروں کے لئے ویکسین کی دونوں خوارکیں لگنے کے سرٹیفیکیٹ تیار کئے تھے، جو روانہ کرنے کے لئے تیار تھے، جرمن حکام کا کہنا ہے کہ وہ ویکسین سرٹیفیکیٹ میں جعلسازی روکنے کے لئے اس کے ڈیجیٹل پاس پر کام کررہے ہیں، ڈیجیٹل پاس کی تیاری کے بعد کسی بھی ویکسین سرٹیفیکیٹ کی کمپیوٹر کے ذریعہ تصدیق کی جاسکے گی، جس سے جعلسازی کا امکان کم ہوگا۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.