بھارت میں کرونا وائرس مریضوں کے منہ پر حملہ کرنے لگا

0

لندن: بھارت میں پھیلی ہوئی کرونا کی وبا کے حوالے سے ہر روز نئی دلخراش خبریں سامنے آرہی ہیں، بلیک فنگس کے بعد اب کرونا میں مبتلا بھارتی مریضوں میں ایسی نئی علامات سامنے آئی ہیں، جو زیادہ تکلیف دہ ہیں، اب تک دو بھارتی ریاستوں میں ایسے مریض سامنے آرہے ہیں۔

برطانوی اخبار نے کرناٹکا اور بنگلورو کے ہیلتھ ورکر ز کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں ریاستوں میں اب ایسے مریض سامنے آرہے ہیں، جن کے منہ انتہائی حد تک خشک ہوچکے ہوتے ہیں، یعنی ان میں لعاب ختم ہوچکا ہوتا ہے، اور وہ سخت تکلیف میں ہوتے ہیں، ان کی زبانیں سوجی ہوئی ہوتی ہیں، اور وہ شدید تکلیف میں ہوتے ہیں، کچھ کیسز میں تو مریض منہ کے السر کا شکار ہورہے ہیں، اخبار نے ایک ڈاکٹر جی بی سوتر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایسے کیس سامنے آنے کے بعد اب ہم ڈاکٹروں کو ایڈوائس کررہے ہیں کہ وہ ان علامات کے ساتھ آنے والے افراد کا بھی کرونا ٹیسٹ کرائیں، انہوں نے بتایا کہ ان کے اسپتال میں بھی ایک ایسا55 سالہ مریض آیا ہے، جس کا منہ مکمل طور پر خشک ہوچکا تھا، لیکن اسے کھانسی یا بخار جیسی کوئی شکایت نہیں تھی ، اس مریض کا ہم نے کرونا ٹیسٹ کرایا تو وہ پازیٹو آگیا۔

ڈاکٹر سوتر کا کہنا تھا کہ کرونا اپنی جہتیں تبدیل کررہا ہے، اور یہ نئی علامات بھی اس سے جڑی لگتی ہیں، حکومت کو کرونا کی نئی اقسام پر مزید تحقیق کرنے چاہئے، دوسری طرف برطانوی ماہر ٹیم سپیکٹر نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ منہ یا زبان میں کرونا کی علامات اس سے پہلے بعض برطانوی مریضوں میں بھی سامنے آئی تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.