سفیر کی بیوی کی شرمناک حرکت، یورپی ملک کو شرمندگی کا سامنا

0

برسلز: جنوبی کوریا میں تعینات یورپی ملک کے سفیر کی اہلیہ نے ایشیائی ملک میں ایسی حرکت کردی، جس سے یورپی ملک کو شرمندگی اور تنازعہ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اور معافی بھی مانگنی پڑگئی ہے، واقعہ کو سی سی ٹی وی کیمروں نے بھی محفوظ کرلیا، جس کے بعد یہ کیس پولیس کے پاس پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بیلجئیم کے جنوبی کوریا میں تعینات سفیر Peter Lescouhier کی بیوی کورین دارالحکومت سیئول میں ایک بوتیک میں گئیں، اور بعد ازاں بوتیک کو قیمت ادا کئے بغیر وہاں سے کچھ کپڑے لے جانے کی کوشش کی، اس موقع پر بوتیک کی دو خواتین ملازمین نے انہیں روکا اور قیمت ادا کرنے کو کہا تو وہ بھڑک اٹھیں، اخبار’’گارجین‘‘ نے پولیس کے حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ پیسے مانگنے پر سفیر کی بیوی نے بوتیک کی ملازم ایک خاتون کا بازو مروڑا اور اس کے سر پر ٹکر ماری، پھر ساتھ دوسری کو بھی تھپڑ رسید کردیا، اس سارے واقعہ کو سی سی ٹی وی کیمروں نے بھی محفوظ کرلیا۔ جس کے بعد یہ کیس پولیس کے پاس پہنچ گیا، پولیس کے تفتیش کار اس کیس کو دیکھ رہے تھے، لیکن بیلجئیم نے اس معاملے میں ویانا کنونشن کے تحت سفارتی استثناٗ طلب کرلیا ہے۔

جس کے بعد پولیس کے لئے مزید کیس آگے بڑھانا ممکن نہیں رہا، حکام نے تصدیق کی ہے کہ سفارتی استثنیٰ کی باضابطہ درخواست کے بعد اب کیس آگے نہیں چلایا جاسکتا، تاہم بیلجئیم کے سفیر Peter Lescouhier نے کہا ہے کہ انہیں اس واقعہ پر افسو س ہے، اور وہ اپنی بیوی کی طرف سے معافی مانگ رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.